سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات نے جنوبی یمن میں متحارب فریقوں پرزوردیاہے کہ وہ عدن میں حالیہ جھڑپوں کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کے خاتمے کے لئے مذاکرات کی راہ اختیار کریں۔متحدہ عرب امارات کے سرکاری خبررساں ادارے WAM کی اطلاعات میں کہاگیاہے کہ ولی عہدشیخ محمدبن زیدالنیہان نے یہ بات مکہ مکرمہ میں سعودی فرمانرواسلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہدمحمدبن سلمان سے ملاقات کے بعد کہی۔فریقین نے د ونوں ملکوں کے درمیان تعلقات سمیت موجودہ علاقائی وعالمی صورتحال سے متعلق امورپربھی تبادلہ خیال کیا۔