بھارت میں حزب اختلاف کی اہم جماعت کانگریس کے سینئر رہنما دگ وجے سنگھ نے بی جے پی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ ہر اقدام سوچ سمجھ کر کرے بصورت دیگر کشمیر ہمارے ہاتھ سے نکل رہا ہے۔
انہوں نے عالمی ذرائع ابلاغ کی ایک رپورٹ کے حوالے سے کہاکہ حکومت نے آرٹیکل 370 منسوخ کرکے اپنے ہاتھوں سے خود آگ لگائی ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے مارکسٹ رہنما Brinda Karat نے کہا کہ بھارتی حکومت کی طرف سے کشمیر میں کیاگیا اقدام جمہوریت کے قتل کے مترادف ہے۔
تامل ناڈو اور بھارت کی دوسری ریاستوں میں سرگرم سیاسی جماعت ایم ڈی ایم کے نے کہاکہ جب بھارت100 واں یوم آزادی منائے گا تو کشمیر اس کے ہاتھ میں نہیں ہوگا۔