کوئٹہ (بیورو رپورٹ) کوئٹہ میں دکان پر دستی بم حملے میں ایک بچہ جاں بحق، 6 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کی رات کوئٹہ کے علاقے بروری روڈ پر نامعلوم افراد نے ایک دکان پر دستی بم پھینکا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق، 6 افراد انصاف ولد علی نواز، رحمت اللہ ولد عبداللہ، محمد رفیق ولد بچل، زاہد ولد حمید، مشتاق ولد رزاق وغیرہ زخمی ہوگئے۔
کوئٹہ: دکان پر دستی بم حملہ، بچہ جاں بحق، 6 زخمی
Aug 13, 2020