سی پیک کے تحت کل 88 منصوبوں میں سے 19 مکمل، 28 پر کام جاری

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت کل 88 منصوبوں میں سے 19 مکمل ہوچکے ہیں جبکہ 28  پر کام جاری ہے اور 41  زیرِ غور ہیں۔ 2030ء تک ان منصوبوں سے  ملازمت کے تئیس لاکھ مواقع پیدا ہوں گے۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق  تمام فلیگ شپ منصوبے بغیر کسی تاخیر کے آگے بڑھ رہے ہیں۔ کل 88 میں سے 19 منصوبے مکمل ہوچکے ہیں جبکہ 28  پر عمل درآمد جاری ہے اور 41 منصوبے زیرِ غور ہیں۔ سی پیک نے مقامی لوگوں کے لئے ملازمت کے 75 ہزار مواقع پیدا کئے ہیں۔ اس وقت سی پیک پراجیکٹس پر کام کرنے والے مزدوروں کی شرح صرف 17.5 فیصد ہے جن میں سے 82.5 فیصد پاکستانی ہیں۔ سی پیک کے تحت بجلی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...