جھنگ‘ کامونکے (نامہ نگاران) جھنگ میں لڑکے کامونکے میں 8 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق موضع گلہالہ کے رہائشی نے تھانہ سیٹلائٹ ٹائون پولیس کو دی گئی درخواست میں بتایا، اختر علی عرف جیون نے مبینہ طور پر اس کے بھائی کو قابو کر کے اس کے ساتھ زبردستی زیادتی کی جبکہ ملزم کا مبینہ ساتھی فخر عباس عرف ٹیپو وہاں پہرہ دیتا رہا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ کامونکے سے نامہ نگار کے مطابق محلہ دولت پورہ کی آٹھ سالہ بچی گھر سے چیز لینے کیلئے باہر نکلی تو اسے مومن پورہ کا بیس سالہ شکیب الحسن ورغلاء کر ویرانے میں لے گیا اور اس کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، بعدازاں وہ بچی کی حالت غیر ہونے پر اس کے گھر کے باہر چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ سٹی پولیس نے اوباش ملزم کو سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
جھنگ لڑکے، کامونکے میں 8 سالہ بچی سے زیادتی
Aug 13, 2020