پاکستان میں اب لڑکی کی پیدائش پر ماں کو 2 ہزار اور لڑکے پر 1500 ملیں گے

Aug 13, 2020

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اور احساس پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ ملک کے 9 اضلاع کے 33 مراکز میں احساس نشوونما پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کل احساس پروگرام کا خیبر پی کے میں غذائی قلت سے متعلق نیا پروگرام شروع ہورہا ہے۔ احساس نشوونما پروگرام کے تحت ایک گھرانے میں 2 بچوں کو سپورٹ کیا جائے گااور ماؤں کو لڑکا ہونے پر 1500 اور لڑکی کی پیدائش پر 2000 روپے فی سہ ماہی ملیں گے، بچے کی پیدائش کے 15 ماہ تک خواتین اس پروگرام سے مستفید ہوں گی، تمام صوبائی حکومتوں سے یادداشت پر دستخط ہوچکے ہیں جبکہ احساس نشوونما کے بعد احساس تعلیم کا آغاز بھی کیا جائے گا۔

مزیدخبریں