اسلام آباد (این این آئی) پرائیویٹ سکولز کھولنے کا معاملہ، نجی سکولز اور حکومت ایک پیج پر آگئے، نجی سکولز 15ستمبر سے کھول دئیے جائینگے۔ جائنٹ ایکشن کمیٹی پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے مطابق 15اگست سے سکولز کھولنے کی بات کرنا بچوں کی جان سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ زعفران الٰہی کوآرڈنیٹر پرائیویٹ سکولز جائنٹ ایکشن کمیٹی کے مطابق بچوں کی زندگی کو کسی خطرے میں نہیں ڈال سکتے، نجی سکول حکومت کے شیڈول کے مطابق کھلیں گے۔15 اگست کو سکول کھولنے کا بیان حقیقت کے برعکس ہے۔