اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ معزز عدالت نے نیب کے خلاف ریمارکس دیئے تھے تو آپ جھٹ سے اپنا باجا نکال لائے تھے، بلاول اب آپ کیا کہیں گے۔ بدھ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاون خصوصی نے کہا کہ بلاول نے کہا تھا کہ سپریم کورٹ کے ریمارکس کے بعد نیب کی قانونی حیثیت ختم ہو گئی ہے۔ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ آج سندھ حکومت کی قانونی حیثیت کے بارے میں کیا خیال ہے؟ لات مار کر سندھ حکومت کب گرا رہے ہیں۔