اسلام آباد (نمائندہ خصو صی) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے سینیٹر رحمان ملک و رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی اور علاقائی صورتحال اور ، قومی اسمبلی میں قانون سازی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سینیٹر رحمان ملک کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔ بلاول بھٹو زرداری کو سینیٹر رحمان ملک نے قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین کے طور پر اپنی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ دریں اثناء چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کی صحافی خواتین و اینکرز کو آن لائن ہراساں کئے جانے کا نوٹس لیا ہے ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آن لائن ہراسانی کے معاملے کا بطور سربراہ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نوٹس لیا انہوں نے آن لائن ہراسانی کے خلاف مشترکہ بیان جاری کرنے والی خواتین صحافی و اینکرز کو بریفنگ کیلئے طلب کرلیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خواتین صحافی و اینکرز کو قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کو بریفنگ کے لئے طلب کیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے نوجوانوں کے عالمی دن پر اپنے بیان میں کہا کہ مستقبل آپ کا ہے۔ نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہمارا منشور ہے۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ نوجوان دوست پالیسیاں متعارف کرائیں۔
بلاول سے رحمن ملک‘ محسن داوڑ کی ملاقات: سیاسی صورتحال‘ قانون سازی پر تبادلہ خیال
Aug 13, 2020