پاکستان کا قیام قائد اعظم کی بے مثال قیادت‘ جدوجہد سے ممکن ہوا: شبلی فراز

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ 14 اگست 1947 ہماری تاریخ کا اہم ترین دن ہے جب پاکستان ایک آزاد اسلامی مملکت کی صورت میں دنیا کے نقشے پر ابھرا۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہم ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے بھرپور عزم کے ساتھ کوشاں ہیں تاکہ آزادی کے وہ اغراض و مقاصد حاصل کر سکیں جس کا ہمارے اکابرین نے خواب دیکھا تھا۔ اس دن کو مناتے ہوئے پوری قوم بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی محاصرے، لاک ڈائون اور ظلم و بربریت کا نشانہ بن کر زندگی گزارنے والے کشمیری بہن بھائیوں کی مشکلات پر بھی افسردہ ہے۔ غیر ملکی میڈیا اور میڈیا کے ذریعے اقوام عالم پر زور دیتا ہوں کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں ہمارا ساتھ دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو وزارت اطلاعات و نشریات کے ذیلی ادارے ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ کے زیر اہتمام غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ ایک نشست اور جشن آزادی کے حوالے سیمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ سب سے پہلے میں یوم آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے شرکائ￿ کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ پاکستان 14 اگست 1947ئ￿ کو جب دنیا کے نقشے پر ابھرا، وہ 20 ویں صدی کا ایک اہم ترین دن تھا، پاکستان کا قیام قائداعظم محمد علی جناح کی بے مثال قیادت اور جدوجہد سے ممکن ہوا۔ انہوں نے کہا کہ 23 مارچ 1940ئ￿ کو قرارداد پاکستان منظور ہوئی جس کے نتیجہ میں 7سال کے عرصیمیں اسلامی جمہوریہ پاکستان وجود میں آیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہم ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کی بھرپور عزم کے ساتھ کوششیں کر رہے ہیں، یہ وہ عمل ہے جس کے ذریعے ہم ملک کو مکمل درست راہ پر گامزن کرنے اور حکمرانی کا ایسا نظام دینے جا رہے ہیں جس سے آزادی کے وہ اغراض و مقاصد حاصل ہو سکیں جس کا ہمارے اکابرین نے صمیم قلب اور قوم کے تعاون کے ساتھ جدوجہد کی اور صرف 7 سال کے عرصہ میں برصغیر کے مسلمانوں کے لئے آزاد ملک حاصل کر کے اس خواب کو تعبیر دی۔ وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ یوم آزادی منانا کسی بھی قوم کے لئے خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...