بیماری کے باعث احتساب  عدالت پیش نہیں ہو سکتا، زرداری

Aug 13, 2020

اسلام آباد (نامہ نگار) سابق صدرآصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شدید بیماری کے باعث وہ احتساب عدالت پیش نہیں ہو سکتے ہیں۔ توشہ خانہ ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری نے ویڈیولنک پر حاضری لگانے کی درخواست میں کہا کہ احتساب عدالت نے عدم حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہیں، شدید بیمار ہوں اس لئے عدالت پیش نہیں ہو سکتا۔ سابق صدرآصف زرداری نے اپنی درخواست میں کہا کہ وارنٹ کی تعمیل کے لئے ضمانتی مچلکوں کا بھی انتظام کرلیا ہے۔

مزیدخبریں