چینی سفیر کی عاصم باجوہ سے ملاقات‘ ایم ایل ون کی منظوری پر اظہار مسرت

Aug 13, 2020

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چینی سفیر زیاؤ ژنگ نے گزشتہ روز چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ سے ملاقات کی۔ چینی سفیر نے ایم ایل ون کی منظوری پر خوشی کا اظہار کیا۔ ڈی جی چائنہ ریلوے نے بھی عاصم سلیم باجوہ سے ملاقات کی۔ ڈی جی چائنہ ریلوے نے ایم ایل ون منصوبے کی منظوری کی مبارکباد دی اور منصوبے میں معیاری مٹیریل کے استعمال کی یقین دہانی کرائی۔

مزیدخبریں