جوبائیڈن نے پہلی بار سیاہ فام خاتون کملا ہیرس کو نائب صدر نامزد کر دیا

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے کیلیفورنیا کی سینیٹر کملا ہیرس کو نائب صدر کے لیے نامزد کیا ہے۔ امریکی تاریخ میں اس عہدے کے لیے کسی بھی سیاہ فام خاتون کو پہلی بار نامزد کیا گیا ہے۔ امریکا میں صدارتی انتخابات کے لیے تین نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے جس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں ڈیموکریٹس کی طرف سے جو بائیڈن مد مقابل ہیں۔ 77 سالہ بائیڈن نے مارچ کے وسط میں پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ انتخابی کامیابی کی صورت میں وہ ایک خاتون کو نائب صدر بنائیں گے۔ یاد رہے کملا کی والدہ بھارتی تھیں جبکہ والد جمیکا میں پیدا ہوئے۔ وہ کیلیفورنیا کی سابق اٹارنی جنرل بھی رہ چکی ہیں۔ نسلی تعصب کیخلاف مظاہروں کے دوران پولیس کے نظام میں اصلاحات کی حامی رہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن