ڈیرہ غازی خان ( نیوز رپورٹر)جشن آزادی پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ شاہین فٹبال کلب اور وکٹری فٹبال کلب ایک ایک گول سے برابر الہلال فٹبال کلب اور شاہین فٹبال کلب کے درمیان میچ آج کھیلا جائیگا یہ بات سرپرست اعلیٰ ٹورنامنٹ سردار محمود احمد خان کھتران صدر الہلال فٹبال کلب نے بتائی۔جبکہ تیسرے روز وکٹری فٹبال کلب اور الہلال فٹ بال کلب کے درمیان کھیلا جائے گا محمد احمد خان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 14اگست کو کھیلا جائے گا۔