مریم نواز کی نیب پیشی، نیازی حکومت نے بوکھلاہٹ کا ثبوت دیا

Aug 13, 2020

گوجر خان (نامہ نگار)مسلم لیگ ن گوجرخان کے رہنما راجہ آفتاب،راجہ انجم رشید وارثی ، خواجہ محمد جہانگیر اور ملک عابد اعوان نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کہا کہ لاہور میں سیاسی کارکنوں پر بدترین تشدد کر کے نیازی حکومت نے اپنی بوکھلاہٹ کا ثبوت دیامریم نواز کی نیب میں پیشی کے موقع پر ہزاروں افراد ن لیگ کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے جس پر پنجاب کی کٹھ پتلی بزدار حکومت  کے اوسان خطا ہوگئے انہوں نے عوامی سمندر کو روکنے کیلئے ریاستی جبر کی انتہا کردی ان رہنماؤں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے اقتدار کی کشتی ہچکولے کھا رہی ہے اس وقت پورا ملک نیازی حکومت سے تنگ آ چکا ہے لاہور میں مریم نواز کے شاندار استقبال  نے ثابت کر دیا کہ اگلے الیکشن میں ن لیگ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

مزیدخبریں