لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر) ساوتھ ایشین گیمز میں ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر پاکستان کے تین اتھلیٹس کو 4، 4 برس کی پابندی کا سامنا ہے۔ ساوتھ ایشین گیمز انتظامیہ نے پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کو فیصلے سے آگاہ کر دیا۔
فیڈریشن نے با ضابطہ اعلان نہیں کیا۔اتھلیٹس محبوب علی، محمد نعیم اور سمیع اللّٰہ کا ساؤتھ ایشین گیمز میں ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔گولڈ میڈلسٹ محبوب علی اور محمد نعیم کا بی سیمپل بھی مثبت آیا تھا۔ پاکستان 5 میڈلز سے محروم ہو گیا۔