ٹیم میں کوئی ایسا کھلاڑی نہیں جو اظہر کی جگہ کپتانی کرسکتا ہو:محمد ادریس

لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر)سینئر کرکٹ کمنٹیٹر محمد ادریس نے کہا ہے کہ پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بہت اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا‘ ٹیم بغیر ٹیسٹ میچ کھیلے میدان میں اتری تھی ۔ انگلینڈ ہر شعبے میں پاکستان سے بہتر ہے۔ وقاریو نس کو اب نوبال پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے ۔ پاکستان کا کپتان بجھا ہو ا ٹھنڈ اغیر موجود کپتان ہے ۔ساری کپتانی ڈریسنگ روم سے سات ایکسپرٹ کے ذریعے ہورہی ہے ۔ دوسرے ٹیسٹ میں تبدیلی کیلئے 9 ایکسپرٹ موجود ہیں۔ اول تو یہ کہ یہی ٹیم ٹھیک ‘حالات کو دیکھ کر عباس کی بجا ئے سہیل خاں کو کھلا سکتے ہیں‘ دوسراسپنر نہیں کھلانا تو فواد عالم کو جگہ دیدیں۔اس وقت اظہر علی کا متبادل موجود نہیں ۔قیادت پر غیر ضروری تنقید سے پر ہیز کر یں پوری ٹیم کے مورال پربرا اثر پڑتا ہے ۔ٹیم میں کوئی ایسا کھلاڑی نظر نہیں آتا جو کپتانی کرسکتا ہو‘صرف کپتان کو الزام دینا مناسب نہیں ۔ کپتان اکیلا کچھ نہیں کرسکتا ۔کوچنگ سٹاف کی حد سے زیادہ مداخلت بھی مسائل پیدا کر تی ہے ۔ اظہر علی کو دبائو سے نکلنے کیلئے رنز کرنا ہونگے ۔ عابد علی اپنی وکٹ کی قیمت کا احساس کریں ‘سیٹ ہو کر آئوٹ ہونا ذہنی کمزوری یا دبائو کو ظاہر کرتا ہے ۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...