لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم نے ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کی تیاریاںمکمل کرلی ہیں ، نیٹ پریکٹس میں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ پر خصوصی توجہ دی گئی۔۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن تین بجے سائوتھمپٹن میں شروع ہوگا۔دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے پہلا ٹیسٹ میچ جیتنے والی انگلش ٹیم میں ایک تبدیلی کی جائیگی ۔ بین سٹوکس کی جگہ زاک کرالی کو شامل کیا جائیگا۔ پاکستان کے متوقع کھلاڑیوں میں شان مسعود‘عابد علی ‘اظہر علی کپتان ‘بابر اعظم ‘اسد شفیق ‘محمد رضوان وکٹ کیپر ‘شاداب خان ‘یاسر شاہ ‘شاہین آفرید ی ‘نسیم شاہ اور محمد عباس شامل ہیں ۔اگر کوئی تبدیلی کی گئی تو شاداب خان کی جگہ فواد عالم کو شامل کیا جاسکتا ہے۔ قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر اورہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا کہ جب میچ ہار جائیں تو خود کو ملامت کرنا بہت آسان ہوتا ہے ۔ لیکن ہمیں یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ پہلے ٹیسٹ میچ کے آخری سیشن میں ٹاپ پر تھے ‘سیریز میں کم بیک کیلئے اپنی بہترین کوششیں کرینگے ‘میرے خیال میں یہ ٹیم سب کچھ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں فواد عالم کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق فواد عالم کو شاداب خان کی جگہ ٹیم میں شامل کیا جائے گا اور وہ نمبر 6 پر بیٹنگ کریں گے۔ انگلش بیٹسمین ڈوم سبلی نے ساتھی کھلاڑیوں کو خبردار کیاکہ وہ دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی بائولنگ اٹیک سے محتاط رہیں کیونکہ ان کا بائولنگ اٹیک بہترین ہے۔
پاکستان کا اٹیک انتہائی بہترین اور اس کے پاس تمام لوازمات موجود ہیں، ہمیں اس کو مدنظر رکھتے ہوئے دوسرے ٹیسٹ کی تیاری کرنا چاہیے۔
ساؤتھمپٹن ٹیسٹ آج سے شروع قومی کرکٹر کی تیاریاں مکمل بیک کرینگے مصباح الحق
Aug 13, 2020