ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری کے سکولوں کے اچانک دورے ،صفائی ستھرائی ، سٹاف کی حاضریوں کو چیک کیا 

رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری کے سکولوں کے اچانک دورے ،صفائی ستھرائی ، سٹاف کی حاضریوں کو چیک کیا ۔ انہوں نے دیگر سکولوں کے ساتھ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ابوظہبی کالونی نمبر2کا دورہ کیا ،موقع پرموجود پرنسپل ادارہ نے انہیں بریفنگ دی انہوں نے اس بات پر زوردیاکہ سکولوں میں گراسی پلاٹس میں گھاس کی کٹائی کو بروقت یقینی بنایا جائے ،انسداد ڈینگی کے لیے حکومتی ایس اوپیزپرسختی سے عمل درآمد کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن