ایف اے ٹی ایف سے متعلق بلوں کا پاس ہونا وزیر قانون کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے، ترجمان

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) ترجمان وزارت قانون و انصاف نے کہا ہے کہFATF سے متعلق اہم بلوں کا قومی اسمبلی سے پاس ہونا، وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔ فیٹف سے متعلق ان بلوں پر پارلیمانی سیکرٹری ملیکہ بخاری اور وزارت قانون کے دیگر عہدیداروں نے دن رات کام کیا۔ترجمان وزارت قانون نے بدھ کو اپنے بیان میں کہا کہ بیرسٹر فروغ نسیم نے حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔  ان 5 بلوں کا قومی اسمبلی سے پاس ہونا ایک انتہائی اہم سنگ میل ہے5 بلوں می سب سے اہم انسداد دہشت گردی(ترمیمی) بل 2020ء ہے۔اس بل کی مدد سے ملک سے باہر دہشتگردی میں ملوث افراد کو سزائیں دی جا سکیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس بل کے پاس ہونے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مقدمات کی جلد سماعت اور تدارک کے لئے قانونی اختیارات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ پاکستان کے یوم آزادی سے عین قبل یہ مجوزہ قانون سازی ، پاکستان کے لئے تحفہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن