ملتان( نمائندہ نوائے وقت) ملتان(نمائندہ نوائے وقت ) تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے صدرنور خان بھابھہ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری سردارارشد خان قندرانی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کارکنان نے چور مچا ئے شوروالی مثال سچ کردی ۔نیب کے دفتر اور پولیس اہلکاروں پر پتھرائوکیا جس سے کئی اہلکار زخمی ہو گئے ۔مسلم لیگ ن کے قائدین اپنی کرپشن کو چھپانے کے لیے جتنے چاہے اوچے ہتھکنڈے استعمال کر لے مگر ان کا احتساب ہو کر رہے گا۔