کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹیویڈورز کانفرنس گارنٹی لمٹیڈکے 17 سال کے بعدہونے والے انتخابات میں صدارتی امیدوار طارق حلیم نے کامیابی حاصل کرلی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹیویڈورز کانفرنس گارنٹی لمٹیڈکے کے انتخابات 2003کے بعد منعقد ہوئے جسکاسہرا صدارتی امیدوار طارق حلیم کے سر تھا جنہوں نے باضابطہ الیکشن کرانے کی درخواست کی ورنہ گزشتہ17سال سے کوئی بھی الیکشن کرانے کیلئے تیار نہ تھا۔بدھ کو مقامی ہوٹل میں ہونے والے انتخابات میں طارق حلیم نے اپنے مخالف امیدوار رحمان پنجوانی کو شکست دیدی۔ پولنگ کا عمل صبح ساڑھے10بجے سے شام 4بجے تک تھا۔اس موقع پر معروف شخصیات گروپ فوٹوآصف عزیز بالا گام والا،وقارزیدی،کیپٹن قائم ، عاصم سعید، سعیداحمد، سہیل خان، منتظر خان،محمد حسین اور دیگر سرگرم دکھائی دیئے ۔