کراچی (اے پی پی) لسبیلہ ایوان تجارت وصنعت کے صدر ایوان اسماعیل ستار نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین اور اصولوں کا کوئی متبادل نہیںہے جن پر عمل کیے بغیرہم سٹرک استعمال کرنے والے مسافروں کی جانوں کی حفاظت کرسکیں۔ لسبیلہ ایوان تجارت کے اعلامیہ کے مطابق اسماعیل ستارنے مزید کہا اعداد وشمار کے مطابق سٹرک کے حادثات میں ضائع ہونے والی قیمتی جانیں وبائی صورت میں ہونے والی اموات سے زیادہ ہیں جس کے نتیجے میںمعاشرے میں بہت سارے خاندان اپنے سربراہوںاور کفیلوں سے محروم ہوجاتے ہیں۔وہ نیشنل ہائی ویز موٹروے پولیس اور لسبیلہ ایوان تجارت وصنعت کے تعاون سے ہونے والے روڈ سیفٹی کے موضوع پر تربیتی پروگرام سے خطاب کررہے تھے ،انہوں نے نیشنل ہائی ویز موٹروے پولیس کی مہارت ،دیانت داری اور سٹرکوںکو محفوظ بنانے کے عمل کو خراج تحسین پیش کیا اور عوام سے ان کے رویے کو سراہا۔
ٹریفک قوانین سے آگاہی ہرشہری کیلئے ناگزیر ہے،اسماعیل ستار
Aug 13, 2020