لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس میں ایڈیشنل آئی جی سے کانسٹیبل رینک کی21ہزار7سو70سیٹیں خالی ہیں۔ذرائع کے مطابق محکمہ پولیس کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو بھجوائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پنجاب پولیس میں21ہزار7سو70سیٹیں خالی ہیں۔جن میں ایک ایڈیشنل آئی جی،4ڈی آئی جیز،16ایس ایس پیز،63ایس پیز،313ڈی ایس پیزکی سیٹیں خالی ہیں۔رپورٹ کے مطابق ڈی ایس پی سے ایڈیشنل آئی جی کی397 سیٹوں پر فنانشل سیونگ کی وجہ سے تعیناتیاں نہ کی گئیں۔جس سے حکومتی فنڈز کی بچت کی گئی۔اسی طرح انسپکٹرزکی784 اور انسپکٹر لیگل کی 353 سیٹیں خالی ہیں۔ اس کے علاوہ ٹریفک وارڈن کی1094،سب انسپکٹرزکی1443 جبکہ کانسٹیبل کی 14ہزار 350 اور ہیڈ کانسٹیبل کی 2 ہزار 42 سیٹیں خالی ہیں۔