پاکستان اﷲ تبارک تعالیٰ کا انعام ہے: ثناء ظفر

Aug 13, 2020

لاہور (پ ر) انسانی حقوق کیلئے سرگرم رہنما اور معروف فیشن ڈیزائنر ثناء ظفر نے کہا ہے کہ آزادی بہت بڑی نعمت اور پاکستان اﷲ تبارک تعالیٰ کا انعام ہے۔ پاکستان لاکھوں قربانیاں دیکر حاصل کیا گیا۔ اس کی قدر کرنا ہمارا قومی فریضہ ہے۔ ہر شہری ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے قوم کو یوم آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آج تکمیل پاکستان کیلئے تحریک پاکستان والا جذبہ اپنانے‘ قائد کے اصولوں ایمان‘ اتحاد اور تنظیم پر عمل کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں