پہلا ٹیسٹ ‘شکست کڑوا گھونٹ‘زیادہ سیشن جیت کر بھی شکست سے دھچکا لگا،وقاریونس

Aug 13, 2020

ساتھمپٹن(آئی این پی)قومی ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے انگلینڈ سے پہلے ٹیسٹ کی شکست کو بڑا دھچکا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نسیم شاہ نے اتنی اچھی بولنگ نہیں کی جس کی توقع تھی، مانچسٹر ٹیسٹ کے دوران ٹیم نے مجموعی طور پر اچھا کھیل پیش کیا، لیکن ہر شعبے میں کچھ غلطیاں ہوئیں، جو شکست کا سبب بنیں،پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کڑوا گھونٹ تھا ہم نے زیادہ سیشن جیتے تھے مگر شکست سے دھچکا لگا۔انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل ساتھمپٹن میں ویڈیو لنک پر نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ نسیم شاہ بہت ہنرمند بولر ہے لیکن نسیم شاہ نے اتنی اچھی بولنگ نہیں کی جس کی توقع تھی۔دنیا کے نمبر ون ٹیسٹ آل رانڈر بین اسٹوکس کے سیریز سے دستبردار ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے بولنگ کوچ نے کہا کہ اسٹوکس نہ ہوناکوئی بڑافائدہ نہیں، اسٹوکس کے خلاف ہماراپلان کامیاب ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یاسر شاہ میچ وننگ بولر ہے فہیم میں ٹیلنٹ ہے، وہ ٹیسٹ میں آگے نہیں بڑھ سکا جب کہ حتمی ٹیم کے بارے میں فیصلہ نہیں کیا۔اظہر علی کی کپتانی سے متعلق سوال پر وقار یونس کا کہنا تھا کہ کپتانی اور اوپر کے نمبروں پر کھیلنا آسان نہیں جب رنز نہ بنیں تو دماغ میں منفی چیزیں آتی ہیں اظہر سینئرکھلاڑی ہے اسے پتہ ہے اب کیا کرنا ہوگا،انھوں نے مزید امید ظاہر کی کہ کپتان اظہر علی آئندہ میچز میں اچھا پرفارم کریں گے۔

مزیدخبریں