عاقب جاوید کا پی ایس ایل کے بقیہ میچوں کے انعقادکا مطالبہ

Aug 13, 2020

کراچی(اسپورٹس ڈیسک)ڈائریکٹر لاہور قلندرز عاقب جاوید کا کہنا ہے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے پاکستان سپر لیگ 5کے باقی ماندہ میچز نومبر میں کرانے کا سوچا ہوا ہے تو پھر ابھی باقاعدہ تاریخوں اور وینیوز کا اعلان کیا جائے۔عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ اگر پی سی بی 4میچز کا اعلان نہیں کر سکتا تو پھر اگلے برس فروری میں ہونے والی پی ایس ایل 6 کیسے کرائے گا۔ پی ایس ایل 5کووڈ19کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا تھا اور پی سی بی نے باقی ماندہ 4میچز نومبر میں کرانے کا اعلان کیا ہوا ہے اور پی سی بی پر امید ہے کہ میچز کا انعقاد ہو گا لیکن پی سی بی نے تاحا ل وینیوز اور شیڈول کا اعلان نہیں کیا۔ لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر  کرکٹ عاقب جاوید کو یہ بات ناگوار گزر رہی ہے  ۔

مزیدخبریں