برلن(آئی این پی)یوروپا فٹ بال کپ کا سیمی فائنل مرحلہ17اگست سے جرمنی میں شروع ہوگا، ٹورنامنٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے، سیویلا، مانچسٹر یونائیٹڈ، انٹر میلان اور شخٹر ڈونیٹسک کی ٹیمیں ٹاپ فور رائونڈ میں پہنچ گئیں ہیں۔ یوروپا فٹ بال کپ کا 49ویں ایڈیشن سیمی فائنل رائونڈ میں داخل ہوچکا ہے اور سیویلا، مانچسٹر یونائیٹڈ، انٹر میلان اور شخٹر ڈونیٹسک کی ٹیمیں ٹاپ فور رائونڈ میں پہنچ چکی ہیں۔ٹاپ فور مرحلے میں پہنچنے والی ٹیموں کے درمیان ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل مرحلہ 17اگست سے شروع ہوگا اور 18اگست کو اختتام پذیر ہوگا۔ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ سیویلا اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے اور آخری سیمی فائنل میچ میں انٹر میلان اور شخٹر ڈونیٹسک کی ٹیمیںآمنے سامنے ہوںگی۔