اسلام آباد، واشنگٹن (صباح نیوز) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور امریکی نائب وزیر خارجہ ڈیوڈ ہیل کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ڈیوڈ ہیل اور شاہ محمود قریشی نے دہشت گردی اور انتہا پسند گروہوں کے خلاف جاری تعاون، علاقائی استحکام اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ امریکی محکمہ خارجہ نے کہاکہ وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی سے نائب سیکریٹری آف سٹیٹ کی تعمیری بات چیت ہوئی۔ دریں اثناء وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ویڈیو لنک کے ذریعے ازبکستان کے ہم منصب سے رابطہ کیا۔ کرونا صورتحال‘ دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وزراء خارجہ نے تجارتی فروغ اور معاہدوں پر جلد دستخط کرنے پر اتفاق کیا۔ ازبکستان کے وزیر خارجہ کے شاہ محمود کو ازبکستان دورے کی دعوت دی۔
شاہ محمود، امریکی نائب وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، دہشت گردی کیخلاف تعاون پر تبادلہ خیال
Aug 13, 2020