قصور (نمائندہ نوائے وقت) تھانہ بی ڈویژن کی حدود ملاں تکنہ میں نامعلوم افراد نے معروف ایڈووکیٹ چوہدری اقبال گجر سمیت 3افراد پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں تینوں جان کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں اقبال ایڈووکیٹ، اسکا بھانجا شعیب اور ڈرائیور ارشد شامل ہیں۔ پولیس نے تینوں جاں بحق افراد کی ڈیڈ باڈیز کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق تینوں قتل پرانی دشمنی کا شاخسانہ، پولیس مصروف کارروائی ہے۔
قصور نامعلوم افراد کی فائرنگ، وکیل، بھانجے اور ڈرائیور سمیت قتل
Aug 13, 2020