محرم الحرام کے سلسلے میں ضلعی سطح پر نئے سرے سے سکیورٹی پلان ترتیب

خانیوال (نمائندہ نوائے وقت )محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام میں دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر نئے سرے سے ضلعی سطح پر سکیورٹی پلان ترتیب دیتے ہوئے تمام اضلاع میں جلوس، مجالس ،امام بارگاہوں کی تین کیٹگریز میں تقسیم کرتے ہوئے ان کی سکیورٹی فول پروف بنانے کے ساتھساتھ تمام ڈسٹرکٹ افسران کے علاوہ تمام ایس ایچ او ز کو اپنا سٹیشن نہ چھوڑنے کی ہدایت جاری کی ہے ذرائع کے مطابق یکم سے 10محرم الحرام تک خانیوال سمیت صوبہ بھر کے محکمہ صحت، پولیس، ریسکیو1122کے علاوہ دیگر محکموں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں دوسری طرف تمام اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ محرم الحرام کے دنوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنائیں۔

ای پیپر دی نیشن