اوچھے ہتھکنڈو ں سے ہمیں مرعوب نہیں کیا جا سکتا، حاجی گل فراز خان 

Aug 13, 2020

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)نیب دفتر کے باہر مریم نواز کی گاڑی پر پتھرائو اور لیگی کارکنوں پر شیلنگ اور لاٹھی چارج قابل مذمت اقدام ہے، اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈو ں سے ہمیں مرعوب نہیں کیا جا سکتالیگی قائدین بے بنیاد مقدمات بنانے، گرفتاریوں اور جیلوں  سے گھبرانے والے نہیں ہم نے آمریت کا مقابلہ کیا موجودہ نا اہل حکومت کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنما اور چیئرمین یو سی 45 جھنگی سیداں حاجی گل فراز خان نے اپنے  پبلک سیکرٹریٹ میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت انتقامی کارروائیاں کر رہی ہے لیکن اتنا ظلم کر جتنا کل برداشت کر سکے، انہوں نے کہا لگی قائدین جلد تمام مقدمات سے سرخرو ہو کر بری ہوں گیکیونکہ آج تک حکومت کسی بھی بے بنیاد مقدمے میں ثبوت پیش نہ کر سکی، حاجی گل فراز خان نے کارکنوں سے کہا کہ ابھی سے الیکشن کی تیاری کریں حکومت مزید زیادہ دیر چل نہیں سکتی۔

مزیدخبریں