بیروت دھماکوں سے معیشت کو 15 ارب ڈالر نقصان پہنچا،لبنانی صدر

لبنان کے صدر میشل عون نے کہا ہے کہ بیروت بندرگاہ پر دھماکوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات 15 ارب ڈالر سے زیادہ ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدر میشل عون نے اسپین کے بادشاہ فیلیپ ششم کے ساتھ فون پر گفتگو کی۔ انہوں نے بیروت بندرگاہ پرہونے والے دھماکوں کے دوسرے مادی نقصانات اور متاثرہ مقامات کی تعمیر نو کے لیے تعمیراتی مواد کی ضرورت کا ذکر کیا اور کہا کہ بیروت بندرگاہ پر ہونے والے دھماکوں کے معاشی نقصانات کا تخمینہ 15 ارب ڈالر سے زیادہ لگایا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن