مریم نواز بیٹے کی شادی کے بہانے ملک سے فرار چاہتی ہیں: شہباز گل

   اسلام آ باد (آئی این پی ) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم صاحبہ اب بیٹے کی شادی کے بہانے ملک سے بھاگنے کی پلاننگ کر رہی ہیں لیکن اس بار یہ بہانے نہیں چلیں گے، بہت ہو گیا جھوٹ، بیٹے کو پاکستان بلائیں اور یہاں شادی میں شرکت کریں۔ جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شہباز گل نے کہا کہ حکومت ہر طرح سے آپ کے بھاگنے کی اس سازش کو ناکام بنائے گی، اس لائن پراب ان کمنگ کی سہولت ہے آوٹ گوئنگ مکمل بند ہے۔ معاون خصوصی نے ٹوئٹ میں ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مریم صاحبہ ہر صورت ملک سے فرار چاہتی ہیں تا کہ سزا نہ کاٹنی پڑے۔ جبکہ دوسری طرف بہو کا دل ہے کہ وہ پاکستان میں ہی رہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ہماری باجی مریم سے تو ساری ن لیگ پناہ مانگتی ہے بیچاری اکیلی بہو تو یہ معرکہ انجام نہ دے پائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...