ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں ایک گواہ پر جرح ،ایک کابیان قلمبند 

 اسلام آباد(وقائع نگار)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت سابق صدرپاکستان آصف علی ذرداری، اعجاز احمد خان اور دیگر کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں ایک گواہ پر جرح اور ایک گواہ کا بیان قلمبند کرلیاگیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر عرفان بھولا، تفتیشی افسر فرقان حمید،وکلائ￿  صفائی اسد عباسی اور رافع عدالت پیش ہوئے،عدالت نے ملزمان کی حاضری لگائی اس موقع پر آصف زرداری، خواجہ عبدالغنی اور ندیم بھٹو کی طرف سے ایک روزہ استثنی کی درخواستیں دی گئیں جنہیں عدالت نے منظور کرلیا،دوران سماعت نیب گواہ ندیم حیدر پر وکیل صفائی کی جرح مکمل ہوجانے پر عدالت نے نیب کے اگلے گواہ قمر الدین کا بیان قلمبند کیا اور مزید سماعت9ستمبر تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...