گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) کھیل کے میدانوں میں شکست کے بعد گوجرانوالہ کے طلباء و طالبات نے بھی بھارت کو شکست دے کر ایک منٹ میں پچاس ہزار پودے لگانے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ،13ہزار طالبات نے 52ہزار 40پھلدار پودے لگا کر بھارت کا 37ہزار پودوں کا ریکارڈ چکنا چور کر دیا ہے،بھارتی ریکارڈ توڑنا ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، شہر کے تمام سرکاری اور قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول کے 13ہزار طلبہ و طالبات نے سائرن بجتے ہی ایک منٹ میں 52ہزار 40پھلدار پودے لگائے جس کے بعد بھارت کا ایک منٹ میں 37ہزار پودے لگانے کا عالمی ریکارڈ توڑ ڈالا ہے بزرگ ‘ خواتین ‘ سیاسی زعمائ‘ علماء ‘ اساتذہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے‘ طلباء و طالبات کی بھر پورحوصلہ افزائی کرتے نظر آئے ۔ اس موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم نے بھی طلباء و طالبات سمیت ضلعی انتظامیہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، اور کہا ہے کہ وزیر اعظم کلین گرین10 بلین ٹری سو نامی پروگرام کے تحت گوجرانوالہ کے بچوں نے بھارت کا ریکارڈ توڑ کر پاکستان کا جھنڈا پوری دنیا میں بلند کر دیا ہے۔ ان خیالات کا ا ظہار انہو ںنے قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول گوجرانوالہ کے آڈیٹو ریم ہال میں 50 ہزار پودے لگانے کی مناسبت سے منعقدہ پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری رخسانہ نوید، کمشنر ذوالفقار احمد گھمن، ڈپٹی کمشنر محمد سہیل خواجہ، چیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید، وائس چیئرمین پی ایچ اے شبیر مہر، ڈائر یکٹر جنرل پی ایچ اے سجاد احمد ثاقب، ڈائر یکٹر ایڈمن اینڈ فنانس پی ایچ اے، شاہد عباس جوتہ کی کاوشوں کو بھی زبردست خراج تحسین پیش کیاگیا۔ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کی طلباء و طالبات ‘ اساتذہ اور تمام متعلقہ سرکاری محکموں کو شاباش اور مبار کباد پیش کی ڈپٹی کمشنر محمد سہیل خواجہ کی قیادت میں، چیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید، ضلعی انتظامیہ، پی ایچ اے، ایجوکیشن، واسا، ریونیو، ہیلتھ، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، ریسکیو 1122، لوکل گورنمنٹ، ہلال احمر، کرونا ریلیف ٹائیگر فورس رضا کاروں اور نے شرکت کرتے ہوئے اس ریکارڈ کو عملی شکل دی ۔