سینئر آرٹسٹ دردانہ بٹ کرونا سے انتقال کر گئیں‘ شہباز شریف کا اظہار افسوس 

Aug 13, 2021

لاہور+اسلام آباد (خصوصی رپورٹر+اے پی پی) سینئر اداکارہ دردانہ بٹ کووڈ ۔19 کے باعث 83 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔  اداکار خالد ملک نے دردانہ بٹ کے انتقال کی خبر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے  بتایا کہ دردانہ بٹ کرونا وائرس کے باعث گزشتہ 2 ہفتوں سے وینٹی لیٹر پر تھیں جو جمعرات کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔ 9 مئی 1938 ء کو لاہور میں پیدا ہونے والی دردانہ بٹ نے 1978  میں کامیڈی ڈرامہ ففٹی ففٹی سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا، جو 1984  تک چلا۔ اس کے بعد وہ 1980  میں ڈرامہ سیریل آنگن ٹیڑھا  میں دکھائی دیں جسے شائقین کی جانب سے بے حد سراہا گیا ۔ ان کے مشہور ڈراموں میں، ڈگڈگی، تنہائیاں، ففٹی ففٹی، رسوائی اور انتظار شامل ہیں۔ دردانہ بٹ نے فلم عشق پازیٹو، بالو ماہی، دل دیاں گلاں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سینئر اداکارہ دردانہ بٹ کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ  دردانہ بٹ کی وفات فن کے شعبے کا بڑا نقصان ہے عوام کو گہرا صدمہ ہوا ہے اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر دے۔

مزیدخبریں