محکمہ ہاؤسنگ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے پر عملہ کا شکریہ ادا کرتاہوں: محمودالرشید

Aug 13, 2021

لاہور(سٹی رپورٹر) وزیربلدیات پنجاب میاں محمودالرشید کی بطور وزیرہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی (پھاٹا)میں تقریب منعقد کی گئی۔ وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز،سیکرٹری ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ ظفرنصراللہ،ڈی جی پھاٹا محمد آصف چوہدری،جنرل سیکرٹری ہاؤسنگ ٹاسک فورس عاطف ایوب اورپھاٹا بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ارکان تقریب میں شریک ہوئے۔وزیربلدیات میاں محمود الرشید نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس تقریب کے انعقاد پر محکمہ ہاؤسنگ اور پھاٹا کے افسران و سٹاف کا مشکور ہوں۔ بطور وزیر اپنی ذمہ داریاں محنت اور خلوص سے ادا کیں۔ محکمہ ہاؤسنگ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے بھرپور کوشش کرنے پر تمام افسران اور سٹاف کے تعاون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ سیکرٹری ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ ظفرنصراللہ نے میاں محمودالرشید کو یادگاری شیلڈ پیش کرتے ہوئے کہا کہ میاں محمودالرشید کی قیادت میں کام کرنا ہمارے لئے ایک ایک اعزاز تھا۔بطور وزیر انہوں نے اپنی ذمہ داریاں تندہی اور اور مخلصانہ انداز میں انجام دیں۔ڈی جی پھاٹا آصف چوہدری نے کہا کہ میاں محمودالرشید کی ’’نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ‘‘کو عملی شکل دینے میں کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ان کا رویہ افسران و ملازمین کے ساتھ ہمیشہ مشفقانہ رہا۔

مزیدخبریں