انقرہ(صباح نیوز) ترکی میں سیلاب نے تباہی مچادی ،متعدد گاڑیاں بہہ گئیں، لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی میں شدید بارشوں کے بعد آنیو الے سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ، کئی افراد سیلابی علاقوں میں پھنس کر رہ گئے۔ترکی کے شمالی شہروں میں سیلابی ریلے میں متعدد گاڑیاں بہہ گئیں، شہروں کی گلیاں تباہ شدہ سامان سے بھر گئیں۔ لوگ سیلابی پانی کے سبب گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے، بجلی کا ایک پلانٹ بھی سیلابی پانی کی زد میں آ گیا۔متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں لینڈسلائیڈنگ سے ہلاکتیں 13تک پہنچ گئیں۔ مسافر بس سمیت کئی گاڑیاں لینڈسلائیڈنگ کی زد میں آئی تھیں۔ حادثہ شملہ شہر سے 210 کلومیٹر دورنیشنل ہائی وے پر پیش آیا،لینڈ سلائیڈ نگ کی زد میں آنے والی مسافر بس کا ملبہ 70 میٹر کی گہرائی سے ملا ۔25 افراد کے ملے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے،جن کی تلاش ریسکیو آپریشن جاری ہے۔