اسلام آباد (این این آئی)آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے آڈٹ رپورٹ برائے مالی سال 20-2019ء جاری کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ پٹرولیم ڈویژن اور اوگرا کی کمزور نگرانی نے پیٹرول کے بحران کو جنم دیا۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئل ملک میں تیل کی طلب اور رسد کے انتظام میں ناکام رہے، اوگرا آئل مارکیٹنگ کمپنیوں سے ضروری آئل اسٹوریج کی سہولتیں بنانے میں ناکام رہا، اوگرا ان کمپنیوں سے پٹرولیم مصنوعات کی مسلسل سپلائی کرا سکا، نہ سزا دے سکا۔
پٹرول بحران رپورٹ