ملازمین اور افسران کو 25 فی صد سپیشل الاونس ستمبر کی تنخواہ میں ادا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

اڈا لاڑ(نمائندہ نوائے وقت )محکمہ خزانہ نے سرکاری ملازمین اور افسران کو 25 فی صد سپیشل الاونس ستمبر کی تنخواہ میں ادا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیازرائع ۔ تفصیل کے مطابق محکمہ خزانہ نے دس فی صد تنخواہ اور پنشن میں اضافہ بھی بقایاجات کے ساتھ ستمبر کی تنخواہ کے ساتھ ادا کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔زرائع کے مطابق محکمہ جیل کے ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ بطور جیل الائونس دینے کی سمری دوبارہ ارسال کر دی گئی۔ گزشتہ مالی سال میں حکومت پنجاب نے یہ سمری منظورنہیں کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن