م  محرم فنڈز کی آڑ میںترقیاتی کاموں کے اضافی  بل پاس کرانے کا انکشاف

ٹبہ سلطان پور(نمائندہ نوائے وقت) محرم فنڈز کی آڑ میںترقیاتی کاموں کے اضافی  بل پاس کرانے کا انکشاف۔ تحصیل میلسی میںہر سال ایک ہی من پسند ٹھیکیدار کو ٹھیکہ دے کر محرم فنڈز کے مد میں ترقیاتی کاموں کے لئے آنے والی خصوصی گرانٹ سے لاکھوں روپے کا کمیشن وصول کر کے بل اُوکے ہونے لگے جلوس روٹس کی مرمت، سیوریج مسائل کے حل کے کام  کاغذوں میں ظاہر کرکے  بل پاس کرائے جاتے ہیں۔ سب انجنیئر محمد قمر کی ملی  بھگت سے ٹبہ سلطان پورمیں محرم فنڈزکے نام پر ترقیاتی  کاموں کی آڑ میں خورد برد کی جانے لگی کام پیمائش زیادہ ظاہر کے بل پاس کروالیے جاتے ہیں جب اس سلسلہ میں تحصیل میلسی ٹی ایم اے کے سب انجنیئرمحمد قمر سے تمام صورتحال سے متعلق رابطہ کر کے موقف لیا تو انہوں نے اپنا موقف دینے سے انکار کردیاعلاقہ کی مختلف تنظیموں کے افراد محمد ندیم ، ہمایوں ، حبیب احمد ، سعید ، نوید ، محمد ساجد سمیت دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے صورتحال کی طرف توجہ دینے کا مطا لبہ کیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...