جنوبی پنجاب کا سرکاری نوکریوں کے حوالے سے 20 فیصد سپیشل زون کوٹہ بحال 

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کے لئے ایک خوش آئند خبر۔جنوبی پنجاب کا سروسز کوٹہ( سپیشل زون کوٹہ)20% بحال کر دیا گیا۔ اب جنوبی پنجاب(انڈر ڈویلپڈ ایریاز آف پنجاب)(ملتان،بہاولپور ،ڈیرہ غازیخان ڈویژن اور ضلع میانوالی+بھکر) کے لوگ گریڈ 16 اور اس سے وپر کے سکیل کے لئے 20%مختص سیٹس اور بقیہ80%سیٹس پر اوپن میرٹ پر مقابلہ کر سکیں گے۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کو کورٹ کے آرڈر پر عملدرآمد کرنے کے لئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اس کوٹہ 1973 کے آئین میں وعدہ کیا گیا تھا جبکہ بد قسمتی سے 2018میں اس پر عملدرآمد شروع ہوا اور 2019جون میں اس کو چیلنج کر دیا گیا اور عملدرآمد روک دیا گیا تھ جو کہ اب بحال کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن