پنجاب سمال اینڈ انڈسٹریز کارپوریشن کاقرضوں کی شرائط مزید نرم کرنا کا فیصلہ 

لاہور( کامرس رپورٹر) پنجاب سمال اینڈ انڈسٹریز کارپوریشن نے قرضوں کی شرائط مزید نرم کرنا کا فیصلہ کر لیا۔مینیجنگ ڈائریکٹر محمد طاہر وٹو نے بتایا کہ 25 لاکھ سے زائد کا پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن خود دے گا۔فیصلہ کیا ہے کہ قرضے کے لیے شرائط مزید آسان کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ میں ایک ارب روپے کی لیب بنائیں گے، اس کے علاوہ سیالکوٹ میں سرجیکل سٹی بھی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جہلم میں کھیوڑہ سالٹ رینج بنائیں گے ،نئی انڈسٹریل سٹیٹ کے لیے بورڈ آف ریونیو سے جگہ لیں گے،انڈسٹریل سٹیٹ کے لیے زرعی اراضی استعمال نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بیروزگاروں کو روز گار کے مواقع فراہم کررہے ہیں، صوبائی دارالحکومت کو ثقافت مرکز بنائیں گے،امسال ساڑھے پانچ ارب کے نئے منصوبے شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...