سلیم بٹ اسلامی انقلاب کے سچے اور مخلص سپاہی تھے: سراج الحق

گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی کے امیر سابق سینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ضلع گوجرانوالہ کے نائب ا میر مرحوم سلیم بٹ کی خدمات ہمیشہ یادرکھی جائیں گی وہ اسلامی انقلاب کے سچے اور مخلص سپاہی تھے  انہوںنے اپنی زندگی جماعت کے لئے وقف کر رکھی تھی وہ اپنی عوا می و دینی خدمات کی وجہ سے شہر کی مقبول شخصیت جانے جاتے تھے کارکنوں کو چاہئے کہ سلیم بٹ کے مشن کو جاری رکھیں ملک کو اسلام کا گہوارہ بنانے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے جدو جہد کو مزید تیز کردیںان خیالات کا اظہار انہوں نے مرحوم کی رہائش گاہ پر ان کے بیٹوں سے اظہار تعزیت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پرقیصر شریف، بلال قدرت بٹ، مظہر اقبال رندھاوا،حاجی منشاء مغل سمیت کارکنوں کی کشیر تعداد موجود تھی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...