ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہونے کیلئے یکجہتی کی  ضرورت ہے: ڈاکٹر بشریٰ مرزا

Aug 13, 2021

لاہور (لیڈی رپورٹر) لاہورکالج برائے خواتین یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر بشریٰ مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان ایک لازوال نعمت ہے، پاکستان کو ترقی یافتہ قوموں کی صف میں شامل کرنے کیلئے ہمیں انتھک محنت اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔ انہوںنے ان خیالات کااظہار یونیورسٹی کے پاکستان سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ڈائمنڈ جوبلی جشن آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا۔تقریب میں پارلیمانی سیکریٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ پنجاب ثانیہ کامران ،،سرسید احمد خان کے پرپوتے سر محمود اسد علی خان، نظریہ پاکستان ٹرسٹ سے پروفیسر ڈاکٹر پروین، بیگم مہناز رفیع،  ڈاکٹر ثوبیہ نصیر،ڈین سوشل سائنسنز اینڈ آرٹس ڈاکٹر محمد افضل کے علاوہ ایل سی ڈبلیو یو کے ڈائریکٹرز، ہیڈز آف ڈیپارٹمنٹس ، فکیلٹی ممبران اور طالبات نے شرکت کی ۔

مزیدخبریں