گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مرکزی راہنما تحریک انصاف حاجی یونس انصاری ، ایم پی اے چوہدری اشرف علی انصاری اور چیئر مین وزیر اعلیٰ شکایات سیل چوہدری علی اصغر انصاری نے اپنے ایک بیا ن میں کہا کہ 52ہزار سے زائد پودے لگا کر ورلڈ ریکارڈ بنانے پر ڈی سی سہیل خواجہ مبارکباد کے مستحق ہیں بھارت کا ریکارڈ توڑنے سے دنیا میں پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے اور یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ ہمارے طلباء و طالبات اور نوجوان صلاحیت میں کسی سے کم نہیں ہیںانہیں مناسب راہنمائی اور مواقع دئیے جائیں تو وہ ہر میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ سکتے ہیں۔