حکومت کے اقدامات عوام دشمنی  پر مبنی ہیں:میجر حسن سردار 

جنڈیالہ شیرخان(نامہ نگار)مسلم لیگ (ن)کے رہنما ویوسی وائس چیئرمین میجر حسن سردار نے کہا کہ نااہل حکومت کے اقدامات عوام دشمنی پر مبنی ہیں، جب تک پی ٹی آئی کی سلیکٹڈ حکومت رہے گی ملکی ترقی ممکن نہیں عوام کے مسائل میں تیزی سے ہونیوالا اضافہ موجودہ حکمرانوں کی نااہلی کا نتیجہ ہے انکی بے سود پالیسیوں کاخمیازہ غریب عوام بھگت رہے ہیں نام نہاد تبدیلی بے نقاب ہوچکی ہے مہنگائی کے طوفان نے عوام کی رہی سہی کسر بھی نکال دی ہے اور دلبرداشتہ عوام مہنگائی کے باعث خود کشیوں پر مجبور ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا۔

ای پیپر دی نیشن