غذائی تحفظ میں نوجوانوں کے کردار کے موضوع پر سیمینار 

لاہور(وقائع نگار)غذائی تحفظ میں نوجوانوں کے کردار کے موضوع پر سیمینار ہوا۔وزیر لائیو سٹاک سردار حسنین بہادر دریشک نے بطورِ مہمان خصوصی شرکت کی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر لائیو سٹاک نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک وزیراعظم کے ویژ ن کے تحت ملکی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے عزم پر گامزن ہے۔ معیاری اور سستی پروٹین کی فراہمی میں محکمہ لائیو سٹاک 7 لاکھ سے زائد مرغیاں مرغے رعایتی قیمت پر تقسیم کر چکاہے ۔کٹرا بچاؤ اور کٹرا فربہ سکیم کے تحت 634 ملین روپے سے زائد کی سبسڈی فراہم کی جا چکی ہے وسائل کے مناسب استعمال اور تحفظ سے ہی فوڈ سیکیورٹی کے چیلنجز سے نبردآزما ہوا جاسکتا ہے۔ وسائل کے تحفظ اور فوڈ چین میں تسلسل کیلئے نوجوانوں کو کردار ادا کرنا ہوگا ۔فوڈ سسٹمز اور ان سے متعلقہ شعبہ جات میں نوجوانوں کی نمائندگی سے حوصلہ افزا نتائج مل سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...