اپوزیشن کی حکومت کیخلاف سازشیں ناکام ہو چکیں: نوید اختر خان 

Aug 13, 2021

جنڈیالہ شیر خان (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ کے صوبائی جنرل سیکرٹری خان نوید اختر خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی سیاست ختم ہو گئی ہے اور ان کی حکومت کے خلاف تمام سازشیں ناکام ہو گئی ہیں، اپوزیشن جماعتیں اہم قومی ایشوز پر مثبت تجاویز دینے کی بجائے اپنی کرپشن کو بچانے کیلئے حکومت مخالف بیان بازی میں مصروف ہیں اگر اپوزیشن جماعتوں کاکردار عوام کی فلاح و بہبود اور ملک کی ترقی کیلئے ہوتا تو یہ اچھا ہوتا لیکن یہ لوگ صرف اپنے ذاتی مفادات کو تحفظ دینے اور مذموم سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے حکومت کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں، انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے اپنے دور حکومتوں کے دوران بے دردی کے ساتھ قومی خزانے کو لوٹا ہے اور موجودہ حکومت بدعنوان عناصر کو عوام کے سامنے جوابدہ بنارہی ہے، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے حالیہ انتخابات میں وہاں کے لوگوں نے وزیراعظم عمران خان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلائی ۔

مزیدخبریں